ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل کنڑا ساہتیہ سمیلن میں ہنگامہ آرائی۔ سیاسی رخ لے رہا ہے تنازعہ۔ پولیس میں شکایت درج

بھٹکل کنڑا ساہتیہ سمیلن میں ہنگامہ آرائی۔ سیاسی رخ لے رہا ہے تنازعہ۔ پولیس میں شکایت درج

Sun, 04 Mar 2018 22:20:53    S.O. News Service

بھٹکل 4مارچ (ایس او نیوز) ابھی حال ہی میں بھٹکل سے قریب شیرالی میں منعقدہ کنڑا ساہتیہ سمیلن میں سابق صدرکو خطاب کے لئے وقت میں کٹوتی کرنے کی وجہ سے ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی اور منتظمین کی طرف سے ہی کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر کا گھیراؤ کیے جانے کی بات معلوم ہوئی ہے۔

موصولہ تفصیل کے مطابق کنڑا ساہتیہ پریشد کے سابق تعلقہ صدر امیش منڈلّی کو وقت کی کمی کے باعث منتظمین نے اپنی تقریر مختصر کرنے کے لئے کہا۔ اس بات کو لے کر اسٹیج پر تاخیر سے پہنچنے والے ضلع صدر اروند کرکی کوڈ نے اعتراض جتایا اور موجودہ تعلقہ صدر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔ تعلقہ صدر نے اس سے انکار کیا تو اپنی تقریر کے دوران اروند کرکی کوڈ نے اپنے مطالبے پر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ امیش منڈلّی کی بے عزتی ہوئی ہے اس لئے تعلقہ صدر کو تحریری معافی دینا ہوگا۔اس بات کو لے کر اسٹیج پر ہنگامہ آرائی شروع ہوگی۔منتظمین میں سے کچھ لوگوں نے اسٹیج پر جاکر ضلع صدر کے ہاتھو ں سے مائیک چھینا اوران کا گھیراؤ کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔ اس دوران ادب و ثقافت کے پروگرام سے لطف اندوز ہونے کے لئے جمع حاضرین اسٹیج پر آپسی تکراراور کھینچا تانی کے نظارے دیکھنے پر مجبور ہوگئے۔

معلوم ہوا ہے کہ جب حالات قابو سے باہر ہونے لگے توکچھ لوگوں نے بیچ بچاؤ کرتے ہوئے ضلع صدر اروند کرکی کوڈ کو کسی طرح قریب میں واقع اسکول کے کمرے میں حفاظت کے ساتھ لے جانے میں کامیاب ہوگئے ۔ پھر کچھ دیر بعد پچھلے دروازے سے انہیں کار میں بٹھاکر وہاں سے رخصت کیا گیا۔

لیکن حیرت انگیز طور پر اس معاملے کو سیاسی دیتے ہوئے شیرالی میں بی جے پی اور کانگریس سے وابستہ دو گروہوں کا تنازعہ بتایا جارہا ہے۔ اس ضمن میں بی جے پی سے وابستہ شیرالی تٹّی ہکّل کے گنیش دیواڈیگا اور کانگریس سے وابستہ موڈ شیرالی ناگراج نائک کا سامنے آیا ہے کہ سمیلن کے اختتام کے بعدگنیش دیواڈیگا پر دوسرے گروہ نے حملہ کردیا ۔ مارپیٹ میں زخمی ہونے والے گنیش دیواڈیگا کو منی پال اسپتال میں داخل کیا گیا ہے ۔ناگراج نائک اوردیگر کچھ لوگوں کے خلاف بھٹکل مضافاتی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی گئی ہے۔
 


Share: